Brailvi Books

جنّت کی تیاری
99 - 134
وہ خَصْلتیں کونسی ہیں ؟'' فرمایا، ''جوتُمہیں مَحروم کرے اُسے عطا کرو اور جوتُم سے تَعلّق توڑے تُم اُس سے تعلق جوڑواور جو تُم پر ظُلم کرے اُسے مُعاف کردو ،جب تم یہ اعمال بجا لاؤ گے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں جَنّت میں داخِل فرمادے گا ۔''
 (المستد رک ،کتا ب التفسیر ،باب ثلاث من کن فیہ الخ ،حدیث۳۹۶۸ ،ج۳، ص ۳۶۲)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بہن بیٹیوں کی پرورش
    حضرتِ سَیِّدُ نَااَبُو سَعِیْد خُدْرِی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرورِ کائِنات،شَاہِ موجودات صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ'' جِس کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں یا دوبیٹیاں یا دو بہنیں ہوں پھر وہ اُنکی اچھی طرح پَرورِش کرے اور اُن کے معاملے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرتارہے تو اس کیلئے جنَّت ہے۔''
(جامع الترمذی ،کتاب البر والصلۃ ،حدیث ۱۹۲۳ ، ج ۳ ، ص ۳۶۷)
    ایک رِوَایَت میں ہے کہ'' جِس کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں اور وہ اُن
مُفلسو اُن کی گلی میں جا پڑو

باغِ خلد اکرام ہو ہی جائے گا

 (حدائقِ بخشش از امامِ اہلسنّت علیہ رحمۃ ربّ العزت)
Flag Counter