Brailvi Books

جنّت کی تیاری
100 - 134
 (جامع التر مذی ، کتاب البر و الصلۃ ،باب ماجاء فی النفقۃ ، حدیث ۱۹۱۹ ، ج ۳ ، ص ۳۶۶)
    ایک رِوَایت میں ہے کہ'' پھر وہ اُن کی اچّھی تربیت کرے اور اُن کے ساتھ اچّھا برتاؤ کرے تو اُس کے لئے جَنّت ہے ۔''
 ( ماخوز از جامع التر مذی ،کتاب البر والصلۃ ،باب ماجاء فی النفقۃ ... الخ،حدیث ۱۹۱۹ ، ج ۳ ، ص ۳۶۶)
باغِ جنَّت میں چلے جائیں گے بے پُوچھے ہم

وقف ہے ہم سے مساکین پہ دولت اُن کی

(ذوقِ نعت از حسن رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
یَتیم کی کَفَالت
     حضرتِسَیِّدُ نَا جَابِر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوَایت ہے کہ صَاحبِ قُراٰن ،
مَحْبُوبِ رَحْمٰن  صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا،'' جِس نے کِسی یتیم یامُحتاج کی کَفَالَت کی اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے اپنے عَرش کے سائے میں جگہ عطافرمائے گا اور جَنّت میں داخِل فرمائے گا ۔''
 (مجمع الزوائد ، کتاب الجنائز ،باب تجھیز المیت...الخ ،حدیث ۴۰۶۶ ، ج۳ ،ص۱۱۴)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کے ساتھ اچّھاسُلُوک کرے تو وہ جَنّت میں داخل ہوگا ۔''
Flag Counter