Brailvi Books

جنّت کی تیاری
98 - 134
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 صِلہ رِحْمِی ۱؎
    ایک رِوَایت میں ہے کہ شَہنْشاہِ کو ن و مکان،رَحْمَتِ عَالمْیان صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا،'' اور رشتہ داروں کے ساتھ صِلہ رحمی کرو۔'' جب وہ(آنے والا) لوٹ گیا تو رسول اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا،'' میں نے اُسے جِس چیز کا حکم دیا ہے اگر یہ اُس پر عمل کرے تو جَنّت میں داخِل ہوگا۔'' حضرتِ سَیِّدُ نَا اَبُوہُرَیْرَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوَایت ہے کہ نبی رَحْمَت،شفیعِ اُمّت،تَاجدارِ رِسَالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا،''جِس میں تین خَصْلتیں ہوں گی،اللہ عَزَّوَجَلَّ اُ س کا حِساب آسانی سے لے گا اور اُسے اپنی رحمت سے جَنّت میں داخل فرمائے گا۔'' صحا بہ کرام ( عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان) نے عرض کیا،'' یا رسول اللہ! عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ

۱؎ صِلہ رحمی،ظلم کے بھیانک انجام اور مسلمانوں کا احترام کرنے کے فضائل وغیرہ سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے رسالے''ظلم کا انجام''، ''احترامِ مُسلم''اور کیسٹ بیان ''رشتہ داری کاٹنا حرام ہے ''مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کر کے اِستفادہ کیجئے۔
Flag Counter