ہوا۔اس عَلاقہ میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں کام شروع ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا تھا مگر اسلامی بھائیوں کی انفرادی کوشِش کی برکت سے اجتماع میں کثیر تعداد میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مُبلغِ دعوتِ اسلامی نے شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے رسالے ''سمندری گنبد''کی مدد سے اشاروں کی زبان میں بیا ن کیا۔یہ رسالہ والدین کی اطاعت کے موضوع پر اپنی مثال آپ ہے ۔والدین کی اطاعت کی فضیلت اور نافرمان اولاد پر عذاب کا تذکرہ اشاروں کی زبان میں سُن کر گونگے بہرے اسلامی بھائی آبدیدہ ہو گئے۔امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے قلم کے لکھے ہوئے الفاظ کا اثر تھا کہ وہاں پر موجود ڈیف کلب کا صدر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔وہ دورانِ بیان اُٹھا اور مُبلغ کے سینے سے لگ کر رونے لگا۔بہر حال رِقّت انگیز ماحول میں بیان جاری رہا۔بعدِ اجتماع جب امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے مُرید ہونے کے لئے نام لکھنے کا سلسلہ ہوا تو ایسا لگ رہا تھا جیسے ہر ایک گونگا چاہتا ہے کہ میں پہلے اپنے آپ کو عطاری رنگ میں رنگ لوں ۔شرکاءِ اجتماع نے نمازوں کی پابندی اور اجتماعات میں شرکت کی نیّت کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ زندگی اطاعتِ الٰہی عزوجل میں گزارنے کا بھی عزم کیا۔اس اجتماع میں موجود4بد مذہب گونگے بہروں نے بھی توبہ کی اورامیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے مُرید ہو کر ''عطاری'' بھی بن گئے۔