Brailvi Books

جنّت کی تیاری
96 - 134
فرمایا ،''جو اپنے وَالِدَین یا اُن میں کسی ایک کو بُڑھاپے میں پائے اور( اُن کی خدمت کرکے) جَنّت میں داخِل نہ ہوسکے ۔''
 (صحیح مسلم، کتا ب البر والصلۃ ،باب رغم من ادرک ابویہ ،حدیث۶۵۱۰ ، ص ۱۱۲۶)
عفْو کر اور سدا کے لیے راضی ہو جا

گر کرم کر دے تو جنّت میں رہوں گا یا ربّ (عَزَّوَجَلَّ)

(ارمغانِ مدینہ از امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    والدین کے حقوق سے متعلق شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ''سَمُندری گُنبد''مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کرکے پہلی فُرصت میں اِس کا ضرور مطالعہ کیجئے۔ان شآء اللہ عزوجل آپ کادل والدین کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو جائے گا۔آئیے!دعوتِ اسلامی کی ایک مجلس''المدینۃ العلمیہ''کا پیش کردہ رسالہ''گونگا مُبلغ''سے رسالہ''سَمُندری گنبد'' کی ایک انوکھی بہار مُلاحظہ فرمائیے،

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ30جولائی2007؁ء بروز پیر شریف گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع جامع مسجد غوثیہ شیخو پورہ(پنجاب) میں منعقد
Flag Counter