| جنّت کی تیاری |
منتظرہیں جنتیں اُس کے لیے
وِرد ہے جس کا ثنائے مصطفٰے
(صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلِہٖ وسلم)
(قَبالہِ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ اللہ القوی)
الحمد للہ عزوجل عاشقِ مہرِ رسالت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اپنی تحریرات و بیانات اور انفرادی طور پر بھی درودِ پاک کی کثرت کرتے اور اِس کی ترغیب بھی دِلاتے رہتے ہیں اورمدنی انعام نمبر:5 میں ارشاد فرماتے ہیں:کیا آج آپ نے اپنے شجرہ کے کچھ نہ کچھ اوراد اور کم از کم ۳۱۳ با ر درود شریف پڑھ لئے؟صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
خِدْمتِ وَالِدَ ین
حضرتِ سَیِّدُ نَااَبُوہُرَیْرَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوَایت ہے کہ سَرکارِ نَامدار، د و عَالَم کے مَالِک و مُخْتَار،شَہنشَاہِ اَبْرار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا،'' اُسکی ناک خاک آلود ہو پھر اُس کی ناک مٹی میں مل جائے۔'' عرض کیا گیا ،''یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کس کی؟''