Brailvi Books

جنّت کی تیاری
94 - 134
 جَنابِ اَحْمَدِ مختارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا،''
لَاحَوْ لَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللہِ
کی کثرت کیا کرو کیونکہ یہ جَنّتکے خَزانوں میں سے ایک خَزَانہ ہے۔''
قسمت میں غمِ دُنیا جنّت کا قَبالہ ہو

تقدیر میں لکھا ہو جنّت کا مزہ کرنا

(سامانِ بخشش از شہزادہ اعلیٰ حضرت مصطفی رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
دُرود شریف
     حضرتِسَیِّدُ نَا اَبُوسعید خُدْرِی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضُورِ اَنْوَر ، شَافِعِ مَحْشَر،مدینے کے تَاجْوَر،بِاِذْنِ رَبِّ اَکْبَر،غَیبوں سے باخَبَر،مَحْبُوبِ دَاوَر عَزَّوَجَلَّ وَصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ،''جِس مُسلمان کے پاس صَدَقہ کرنے کو کُچھ نہ ہو
اُسے چاہیے کہ اپنی دُعا میں یہ کَلِمَات کہہ لیا کر ے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَصَلِّ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ
ترجمہ: اے اللہ! (عَزَّوَجَلَّ) اپنے بندے اور رسول حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم پر رحمت نازل فرما، مومنین ومومنات اور مسلمان مردو ں اور عورتوں پر رحمت نازل فرما۔''کیونکہ یہ زکوٰۃ ہے اور مُومِن کبھی خَیر(بَھلائی)سے شِکَمْ سیر نہیں ہوتا یہاں تک کہ جَنّت اُسکا ٹِھکانہ ہو تی ہے ۔''
Flag Counter