| جنّت کی تیاری |
حضرتِ سَیِّدُ نَا اِبنِ عُمررَضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ دُکھیا دِلوں کے چین ،سَرورِ کونَین،نانائے حَسَنَیْن صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم وَ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے فرمایا : '' جو اللہ عَزَّوَجَل کی رِضا کے لئے
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَ ہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَھُوَ الْحَیُّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
کہے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے یہ کلمات پڑھنے کی وجہ سے
جَنّتِ نَعِیْم میں داخِل فرمائے گا۔
(مجمع الزوائد، کتا ب الاذکار،باب ماجاء فی لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ ،حدیث ۱۶۸۲۵، ج ۱۰، ص ۹۵)
تمھارا ہوں غلام اور ہے غلامی پر مجھے تَو ناز کرم سے ساتھ جَنّت میں چلوں گا یارسول اللہ (عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) (ارمغانِ مَدینہ ازامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
لَاحَوْل شریف کی کثرت
حضرتِ سَیِّدُنَااَبُوہُرَیْرَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مَروِی ہے کہ شَہَنْشَاہِ اَبْرَار،