تنہا بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں پر بھی اِنفرادی کوشش کر کے اُنہیں بھی ساتھ لایا کریں ۔مالکِ جَنّت،قاسمِ نِعمت،مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے صدقےجَنّت کی بہاریں دیکھنا نصیب ہو جائیں گی ۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ پیکرِ علم و حِکمت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ دعوتِ اسلامی کے اجتماعات کی ترغیب دِلاتے رہتے ہیں چنانچہ مدنی انعام نمبر:51میں ارشاد ہوتا ہے ۔ کیا آپ نے اِس ہفتے اِجتماع میں آغاز ہی سے شریک ہو کر(جتنا بیٹھ سکیں اُتنی دیر)دو زانو بیٹھ کر حتّی الامکان نگاہیں نیچی کئے ہر بیان،ذکر و دُعا اور کھڑے ہو کر صلوٰۃ و سلام میں شرکت اور مسجد میں(بمع حلقہ تہجد و نمازِفجر،اشراق ، چاشت)ساری رات اِعتکاف فرمایا؟مدنی انعام نمبر:56میں ارشاد ہوتا ہے۔کیا آپ نے اِس ہفتے عَلاقائی مسجد اِجتماع میں کم از کم ایک نئے اسلامی بھائی کو ساتھ لے جا کر اوّل تا آخر شرکت فرمائی؟