Brailvi Books

جنّت کی تیاری
91 - 134
آیَۃُ الکُرْسی،سُورَۃُ الاخْلاص اور تسبیحِ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پڑھی؟نیز رات میں سُورَۃُ المُلک پڑھ یا سُن لی؟مدنی انعام نمبر13 میں ارشاد ہوتا ہے :کیاآج آپ نے مدرسۃ المدینہ (بالِغان)میں پڑھا یا پڑھایا؟نیز مسجدِ مُحلّہ کی عشاء کی جماعت کے وقت سے دو(2)گھنٹے کے اند ر اندرگھر پہنچ گئے؟
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ذِکْرُ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حَلْقے
     حضرتِ سَیِّدُ نَااَنَس بن مالِک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوَایت ہے کہ سَرکارِ مدینہ مُنَوَّرَہ،سَردارِ مَکَّہ مُکرّمہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا، ''جب تمُہارا گُزر جَنّت کی کِیاریوں پرسے ہوتو اُس میں سے کچھ نہ کچھ چُن لیا کرو۔''صحابہ کِرام( عَلَیْھِمُ الرِضْوَان ) نے عَرض کیا ،''جَنّت کی کیاریاں کیا ہیں ؟'' فرمایا ''ذِکْر کے حَلْقے۔''
 (تر مذی ، کتاب الدعوات ، باب ۸۷ ، حدیث ۲۱ ۳۵ ، ج ۵ ، ص ۳۰۴ )
شہاجب خُلْد میں آپ آگے آگے جائیں اُس دم کاش! (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہ وسلم)

میں بھی ہوجاؤں پیچھے پیچھے داخِل یارسول اللہ (عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہ وسلم)

    (ارمغانِ مَدینہ ازامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ)
Flag Counter