Brailvi Books

جنّت کی تیاری
87 - 134
کے مطابق کم از کم تین(3)دن کے مدنی قافلے میں سفر فرمایا؟مدنی انعام نمبر67:کیا آپ نے اِس سال جدول کے مطابق یکمُشت تیس( 30) دن کے مدنی قافلے میں سفر فرمایا؟(نیز زندگی میں یکمُشت بارہ (12) ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کی بھی نیّت فرمائیں)                                                                            دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں کی مدنی بہاروں میں سے ایک بہار مُلاحظہ فرمائیے اور ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلے کی تیّاری کیجئے چنانچہ ''فیضانِ سنّت ''(جلد اوّل تخریج شُدہ) میں باب المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ
ماں چارپائی سے اٹھ کھڑی ہوئی!
     میری امّی جان سَخْت بیماری کے سبب چار پائی سے اُٹھنے تک سے معذور ہو گئی تھیں اور ڈاکٹروں نے بھی جواب دے دیا تھا۔ میں سُنا کرتا تھا کہ عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں کی تربیّت کے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنے سے دُعا ئیں قُبول ہوتیں اور بیماریاں دُور ہوجاتی ہیں۔ چُنانچہ میں نے بھی دِل باندھا اور دعوتِ اسلامی کے نور برساتے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں''مَدَنی تَربیّت گاہ'' حاضِر ہو کر تین دن کیلئے مَدَ نی قافِلے میں سفر کا ارادہ ظاہر کیا،اسلامی
Flag Counter