| جنّت کی تیاری |
ایک زَخْم لگے گااُس پر شُہَداء کی مُہر لگادی جائے گی ،جو قِیامت کے دن اُس کے لئے نور ہوگی، اُس کا رنگ زَعْفران کی طرح اور خُوشْبُو مُشک کی طرح ہوگی، اُسے اُس مُہرکی وجہ سے اَوّلین وآخِرین پہچان لیں گے اور کہیں گے فُلاں پر شہیدوں کی مُہر لگی ہوئی ہے اور جو اُونٹنی کو دومرتبہ دوہنے کے درمیان کے وقت تک راہِ خداعَزَّوَجَلَّ میں جِہادکرے اُس پر جَنّت واجِب ہوجاتی ہے۔''
(مسند احمد مسند ابی الدَرْدَاء ،حدیث ۲۷۵۷۳ ،ج۱۰، ص ۴۲۰)
کرم سے خُلْد میں عطارؔ جس دم جارہے ہوں گے
شیاطیں دیکھتے ہوں گے سبھی مُڑمُڑ کے حَسرت سے
(ارمغانِ مَدینہ،ازامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ)عالمِ شریعت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کا جذبہ لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے والوں سے بہت خوش ہوتے اور دُعاؤں سے نوازتے ہیں چنانچہ فر ماتے ہیں
اپنی ساری نیکیاں عطارؔ نے کیں اُس کے نام بارہ مدنی قافلوں میں جو کوئی کر لے سفر
مدنی انعام نمبر60: میں ارشاد فرماتے ہیں:کیا آپ نے اِس ماہ جدول