Brailvi Books

جنّت کی تیاری
84 - 134
رَمَضَان کی راتوں میں نَماز
    حضرتِ سَیِّدُ نَااَبُو سَعِیْد خُدْرِی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت میں ہے ،''جوبندہ  مومن رَمَضَان کی کسی رات میں نَمازپڑھتاہے تو اللہ عزوجل اس کے ہر سجدے کے عِوض اُس کے لئے پندرہ سو نیکیاں لکھتاہے اور اُس کے لئے سُرخ یاقُوت کا ایک مَحل بناتا ہے جس کے ساٹھ (60)ہزار دروازے ہوتے ہیں اور ہر دروازے پر سونے کی مُلَمَّعْ کارِی(مُ۔لَمْ۔مَعْ کارِی) یعنی چمک دَمک ہوگی اور اُس پر سُرخ یاقوت جَڑے ہوں گے۔''
شکریہ کیونکر ادا ہو آپ کا یامصطفٰی

کہ پڑوسی خُلد میں اپنا بنایا شکریہ

(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ)

(مغیلانِ مدینہ،از امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ،ص۴۱)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
سفرِ حج و عُمْرَہ میں فوتگی
     اُمُّ الْمُؤ مِنین حضرتِسَیِّدَ تُنَا عا ئِشہ صِدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہنُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ، ''جو اُس سَمت حج یا عُمرہ کرنے نکلا پھرراستے میں ہی مرگیاتواُس سے کوئی سُوال نہ کیاجائے گا اورنہ ہی اُس کا حِساب ہوگا اور اُس سے کہاجائے گا کہ جَنّت میں داخل ہوجا۔'' (المعجم الاوسط ،حدیث ۵۳۸۸ ،ج ۴ ،ص ۱۱۱)
Flag Counter