حضرتِ سیّدنا حُذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ،رسو ل اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:''جِس نے محض اللہ عزوجل کی رِضا کے لئے کلمہ پڑھا وہ
جَنّت میں داخل ہو گا اور اُس کا خاتِمہ بھی کلمہ پر ہو گا اور جِس نے کسی دن اللہ عزوجل کی رِضا کے لئے روزہ رکھا تو اُس کا خاتمہ بھی اِسی پر ہو گا اور وہ داخلِجَنّت ہو گااور جِس نے اللہ عزوجل کی رضا کے لئے صَدَقہ کیا اُس کا خاتمہ بھی اِسی پر ہوگا اور وہ داخل جَنّت ہو گا۔
(مُسند امام احمد ج ۹ ص۹۰ حدیث۲۳۳۸۴)
تھے گُنہ حد سے سِوا سگِ عطار ؔکے اُنکے صدْقے پھر بھی جَنّت مِل گئی (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہٖ وسلم)