خُلْد میں ہو گا ہمارا داخِلَہ اِس شان سے
یارسول اللہ کا نعرہ لگاتے جائیں گے
(عَزَّوَجَلَّ وَ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
(ارمغانِ مَدینہ،ازامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ سَیِّدی ومُرشِدِی،عاشقِ رسولِ عَرَبی،محبِّ ہر سید و صحابی و ولی،سنّتوں کے داعِی ،بانیئ دعوتِ اسلامی حضرتِعلامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ چند دِ ن کے عِلاوہ پورا سال ہی نفْل روزے رکھتے ہیں اور اپنے بیانات و تحریرات و اِنفرادی مُلاقات میں اِس کی ترغیب بھی دِلاتے رہتے ہیں چنانچہ مدنی انعام نمبر:58میں ارشاد فرماتے ہیں۔کیا آپ نے اِس ہفتے پیر شریف (یا رہ جانے کی صورت میں کسی بھی دن)کا روزہ رکھا؟نیز اِس ہفتے کم از کم ایک دِن کھانے میں جَو شریف کی روٹی تناوُل فرمائی؟