| جنّت کی تیاری |
حضرتِسَیِّدُ نَااَبُواُمَامَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوَایت ہے کہ حُضورِ پُرنُور،شَافِعِ یومُ النّشُور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ'' ایک شخص جَنّت میں داخِل ہوا تو اُس نے جَنّت کے دروازے پر لکھا ہوا دیکھا کہ َصدَ قَہ کاثواب دَس گُناہے اور قَر ض کا اَٹھارہ گُنا''۔
( المعجم الکبیر ،حدیث ۷۹۷۶، ج۸ ،ص ۲۴۹)
الحمد للہ عزوجل شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ مدنی انعامات میں قرض سے متعلق بھی بہت پیارا مدنی انعام بصورتِ سُوال موجود ہے چنانچہ مدنی انعام نمبر 41میں ارشادفرماتے ہیں : آج آپ نے قرض ہونے کی صورت میں (باوجودِ استطاعت)قرض خواہ کی اجازت کے بغیر قرض کی ادائیگی میں تاخیر تو نہیں کی ؟نیز کسی سے عاریتاً(عارضی طور پر اگر لی ہو تو)لی ہوئی چیز ضرورت پوری ہونے پر مقررہ مدت کے اندر واپس کر دی؟
اللہ (عَزَّوَجَلَّ) کی رحمت سے تو جَنّت ہی ملے گی اے کاش! مَحَلّے میں جگہ اُنکے ِملی ہو (ارمغانِ مَدینہ،ازامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد