علیہ واٰلہ وسلم کس بات بیعت کریں ہم نے پہلے آپ کی بیعت نہیں کی ؟'' اِرشادفرمایا،'' اِس بات پر کہ کسی سے کُچھ نہ مانگو گے۔'' حضرت سَیِّدُ نَا ثَوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا،'' یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ! جو یہ بیعت کرلے اُسے کیا ملے گا؟'' فرمایا ،''جَنّت'' تو حضرتِ سَیِّدُ نَا ثَوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بَیْعت کرلی ۔ حضرت سَیِّدُ نَا اَبُواُمَامَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ،'' میں نے اُنہیں مکہ مکرمہ میں لوگوں کے ایک بہت بڑے اِجتماع میں دیکھا کہ اُن کا کوڑا نیچے گرگیا اور وہ گھوڑے پر سُوار تھے، وہ کوڑا ایک شخص کے کندھے پر گرا اُس شخص نے وہ کوڑا آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پیش کیا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نہ لیا بلکہ گھوڑے سے اُترے پِھر وہ کوڑا پکڑا ۔''