| جنّت کی تیاری |
زیادہ کھانے کی ایک آفت جسم کا وزن بڑھ جانا اور تُوند نکل آنا بھی ہے اور آج ایک تعداداِس مرض میں مُبتلا ہے ۔وزن کی مقدار اپنے اپنے قد کے لحاظ سے ہوتی ہے۔اوسط قد(ساڑھے پانچ فٹ یعنی66انچ)والے مرد کا وزن150پاؤنڈ (68.kg)اور اوسط عورت(سوا پانچ فٹ یعنی63انچ)کا130پاؤنڈ (یعنی 59.kg)سے ہر گز بڑھنا نہیں چاہے۔اپنا قد ناپ کر دئیے ہوئے اندازے کے
مطابق جو کوئی چاہے اپنے وزن کا حِساب لگا سکتا ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کِسی سے کُچھ نہ مانگنا
حضرت سَیِّدُ نَا اَبُواُمَامَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوَایت ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا، ''میری بَیْعَتْ کون کریگا ؟تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے غُلام حضرت سَیِّدُنَا ثَوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا،''یارسول اللہ! عَزَّوَجَلَّ وَصلی اللہ تعالیٰ