| جنّت کی تیاری |
حضرت سیدنا یحیٰ مُعاذ رازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:جو پیٹ بھر کے کھانے کا عاد ی ہو جاتا ہے اُس کے بدن پر گوشت بڑھ جاتا ہے اور جس کے بدن پر گوشت بڑھ جاتا ہے وہ شہوت پرست ہو جاتا ہے۔ اور جو شہوت پرست ہو جاتا ہے اُس کے گُناہ بڑھ جاتے ہیں،اور جس کے گناہ بڑھ جاتے ہیں اُس کا دِل سخت ہو جاتا ہے اور جس کا دِل سخت ہو جاتا ہے وہ دُنیا کی آفتوں اور رنگینیوں میں غرق ہو جاتا ہے ۔(اَلمُنَبِّھَات لِلْعَسْقَلَانی باب الخماسی۵۹)
کھانے کی حِرص سے تُو یا ربّ نجات دے دے اچھّا بنا دے مجھ کو اچھّی صِفات دے دے
پیٹو پر گُناہو ں کی یلغار
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!واللہ عَزَّوَجَلَّ ! تشویش سخت تشویش کی بات ہے کہ پیٹ بھر کر کھانا گُناہوں میں انسان کوغرق کر دیتا ہے۔چُنانچہ حضرت سیدنا