Brailvi Books

جنّت کی تیاری
75 - 134
موٹا مچھر
    حضرت سیدنا ربیع بن اَنَس رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:''مچھر جب تک بھوکا رہے زندہ رہتا ہے اور جب کھا پی کر سیر ہو جائے تو موٹا ہو جاتا ہے اور جب موٹا ہو جاتا ہے تو مر جاتا ہے ۔یہی حال آدَمی کا ہے کہ جب وہ دُنیا کی نِعمتوں سے مالا مال ہوتا ہے تو اُس کا دِل مُردہ ہو جاتا ہے''۔(تَنْبِیْہُ الْمُغْتَرِّیْنْ ص۵۴)

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مچھر تو موٹا ہوتے ہی موت کے گھاٹ اُتر جاتا اور خاک میں مِل جاتا ہے مگر آہ!انسان جب جانداریاموٹا تازہ ہو جاتا ہے تو بعض اوقات طرح طرح کی آفتوں سے دُنیا ہی میں دو چار ہوتا اور طرح طرح کے
گُناہوں میں پڑ کر اللہ و رسول عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی ناراضگی کی صورت میں نزع و قبر و حشر کی ہولناکیوں اور جہنّم کے درد ناک عذابوں میں گرفتا رہو جاتا ہے۔چُنانچہ
Flag Counter