Brailvi Books

جنّت کی تیاری
73 - 134
گنہگارو چلو دوڑو کہ وقت آیا شفاعت کا

وہ کھولا نائبِ رحمن نے دروازہ جَنَّت کا

(عَزَّوجَلّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہٖ وسلم)

(قَبالہِ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ اللہ القوی)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
چھ(6)چیزوں کی ضمانت
     حضرتِسَیِّدُ نَا عُبَادہ بن صَامِت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سُلطانِ بَحْر و بَر،مَدینے کے تَاجْوَر،مَحْبُوبِ رَبِّ اَکْبَر عَزَّ وَجَلَّ وَصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ ''تم مجھے چھ(6) چیزوں کی ضمانت دے دو میں تمہیں جَنّت کی ضمانت دیتا ہوں،(۱) جب بولو تو سچ بولو(۲) جب وعدہ کرو تو اُسے پورا کرو(۳) جب امانت لو تو اُسے ادا کرو (۴) اپنی شرمگاہوں کی حِفاظت کرو (۵) اپنی نگاہیں نیچی رکھا کرو
اور(۶) اپنے ہاتھوں کو روکے رکھو ۔''
 (الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ، کتاب البر والصلۃ والاحسان..الخ ،باب الصدق الخ ،حدیث ۲۷۱ ،ج۱، ص ۲۴۵)
ہم جائیں گے فردوس میں رِضوان سے یہ کہہ کر

روکو نہ ہمیں ہم ہیں غلامانِ محمد

(صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلِہٖ وسلم)

(قَبالہ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ اللہ القوی)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter