| جنّت کی تیاری |
جہاں میں ہیں عبرت کے ہر سُو نمونے مگر تجھ کر اندھا کیا رنگ و بو نے
کبھی غور سے یہ بھی دیکھا ہے تو نے جو آباد تھے وہ مکاں اب ہیں سونے
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے
والسلام مع الاکرام
۳۰ محرم الحرام ۱۴۲۸ھصَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرنااورحُسنِ اَخْلاق
حضرتِ سَیِّدُ نَااَبُوہُرَیْرَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہنُوْرِ مُجَسَّم، رَسُوْلِ مُحْتَشَم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے لوگوں کو کثرت سے جَنّت میں داخِل کرنے والے عمل کے بارے میں سُوال کیاگیا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ'' اللہ عَزَّوَجَلّ َسے ڈرنا اور حُسْنِ اخلاق ۔'' پھر رسولُ اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے کَثْرت سے جہنم میں داخِل کرنے والی چیز کے بارے میں سُوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ'' مُنہ اور شَرمگاہ۔''
(الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، کتاب البر والاحسان ، باب حسن الخلق، حدیث ۴۷۶، ج۱، ص ۳۴۹)