Brailvi Books

جنّت کی تیاری
71 - 134
ہے ۔ہاں ،ربِّ غفور عزوجل اس امر پر قادر ضَرور ہے کہ گناہ و قُصُور کو نیکیوں سے بدل دے ۔لہٰذا خدائے مجید سے یہی اُمّید ہے کہ وہ مجھ پاپی و بدکار کے گناہوں کو اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے صدقے ضَرور نیکیوں سے بدل دے گا اور اِسی امّید پر میں اپنی زندگی کی تمام تر نیکیاں بارگاہِ مُصطفوی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم میں نذر کرکے'' مرحوم محمد شان عطاری '' کی نذر کرتا ہوں ۔

    عجب نیرنگی دنیا ہے کہ ایک طرف کسی کا جنازہ اُٹھایا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف کسی کو دولہا بنایا جارہا ہے۔ایک طرف خوشی کے شادیانے بج رہے ہیں تودوسری طرف کسی کی میّت پر آہ و فُغاں کا شور ہے۔
نسیمِ صبح گُلشن میں گُلوں سے کھیلتی ہوگی 

کسی کی آخِری ہچکی کسی کی دل لگی ہوگی
مرحوم محمد شان عطاری کے ایصالِ ثواب کی خاطر گھر کا ہر مرد (جس کی عمر بیس سال سے زائد ہو ) کم از کم ایک بار دعوتِ اسلامی کے تین روزہ مَدَنی قافِلے کے ساتھ ضَرور سفر اختیارکرے ۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سبھی کی خدمت میں مَدَنی التجاء ہے۔
Flag Counter