Brailvi Books

جنّت کی تیاری
70 - 134
بسم اﷲ الرحمن الرحیم ط سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہُ کی جانب سے لواحقینِ مرحوم محمد شان عطاری علیہ رحمۃ الباری کی خدماتِ عالیہ میں مَدَنی مٹھاس سے تربتر
سلام ، السّلام علیکم ورحمۃ اللہ و بَرَکاتہ الحمد للہ ربّ العٰلمین علیٰ کُلّ حال
    معلوم ہوا کہ محمد شان عطاری حادثے میں وفات پا گئے ہیں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ مرحوم کو غریقِ رحمت کرے ، ان کی قبر پر رحمت و رضوان کے پھول برسائے ، ان کی قبر اور مدینے کے تاجور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے روضَہ انور کے درمیان جتنے پردے حائل ہیں سب اُٹھاکر مرحوم کو رحمتِ عالم ، نورِ مجسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحْتَشَم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلمکے جلووں میں گمادے۔ مرحوم کی مغفرت فرماکر انہیں جنّتُ الفردوس میں مَدَنی حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا پڑوس نصیب فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو صبرِ جمیل اور صبرِ جمیل پر اجرِجَزیل مرحمت فرمائے۔
      اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم
عجب سرا ہے یہ دنیا یہاں پہ شام و سحر 

کسی کی کُوچ کسی کا قیام ہوتا ہے
    افسوس! سگِ مدینہ اپنے آپ کو نیکیو ں سے دُور اور گناہوں سے بھرپور پاتا
Flag Counter