Brailvi Books

جنّت کی تیاری
69 - 134
جَنّت میں لے جائے گا ۔''
 ( مسند احمد ، حدیث معا ذ بن جبل مسند الانصار،حدیث ۲۲۱۵۱،ج۸ ،ص ۲۵۴ )
حشر میں سرکارآنا میرے عیبوں کو چُھپانا

اپنے ربّ سے بخشوانا ساتھ جنت میں بسانا
یَانَبِی سَلَامٌ عَلَیْکَ صَلَوَاتُ اللہِ عَلَیْکَ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

(عَزَّوَجَلَّ)
(مغیلانِ مدینہ از امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    پابند ِصوم و صلوٰۃ و سنّت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ مدنی انعام نمبر 57میں ارشادفرماتے ہیں :کیا آپ نے اِس ہفتے کم از کم ایک اسلامی بھائی کو مکتوب روانہ فرمایا؟ (مکتوب میں مدنی قافلے اور مدنی انعامات وغیرہ کی ترغیب دِلائیں)

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مکتوب والے اس مدنی انعام کے ذریعے ہم بآسانی بہتر انداز سے عِیادت و تعزیت کی سعادت پا سکتے ہیں۔

    خیر خواہی کے مدنی جذبے سے سرشار،بھٹکے ہوؤں کے رہبر و غمخوار،شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ بذریعہ مکتوب کس طرح تعزیت فرماتے ہیں۔آئیے! آپ کا ایک تعزیتی مکتوب مِن و عَن مُلاحظہ فرمائیے۔
Flag Counter