حضرتِ سَیِّدُ نا مُعَاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ شاہِ بنی آدم،رسولِ محتشم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا، ''جِس مسلمان جوڑے(میاں بیوی) کے تین بچے انتقال کرجائیں ،اللہ عَزَّوَجَلَّ اُن دونوں میاں بیوی اور اُن بچوں پر فضل ورحمت کرتے ہوئے جَنّت میں داخل فرمائے گا۔'' صحابہ کرام (عَلَیْہِمُ الرِضْوَان) نے عرض کیا ،''اور دو بچے؟ ''فرمایا'' اور دو بچے۔'' صحابہ کرام (عَلَیْہِمُ الرِضْوَان) نے عرض کیا'' اور ایک؟'' فرمایا'' اور ایک'' پِھر فرمایا،'' اُس ذاتِ پاک کی قسم! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے جِس عورت کا کَچّا بَچّہ فوت ہوجائے (یعنی حَمَل ضائِع ہوجائے) اور وہ اُس پر صبر کرے تو وہ بچّہ اپنی ماں کو اپنی ناف کے ذریعے کھینچتا ہوا