Brailvi Books

جنّت کی تیاری
67 - 134
    حضرتِسَیِّدُ ناجابِررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ خَلْق کے رَہبر،شَافِعِ مَحْشَر،محبوبِ دَاوَرعَزَّوَجَلَّ وَصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا، ''جو کسی غَمْزدہ شخص سے تعزیت کریگا اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے تَقْوٰی کا لِباس پہنائے گا اور روحو ں کے درمیان اُس کی رُوح پر رحمت فرمائے گا اور جو کسی مُصیبت زَدہ سےتَعْزِیَتْ کریگا ،اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے جَنّت کے جوڑوں میں سے دوایسے جوڑے پہنائے گا جن کی قیمت (ساری )دُنیا بھی نہیں ہوسکتی۔''
 (المعجم الاوسط للطبرانی، حدیث ۹۲۹۲، ج۶، ص ۴۲۹ )
یا شَہِ ابرار!دے دو خُلْد میں اپنا جوار 

ازپئے غوثُ الورٰی ہو چشمِ رحمت یارسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

(ارمغانِ مَدینہ،ازامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تین بَچّوں کا اِنْتِقال
    حضرتِ ِسَیِّدُ نا اَنَسْ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی  رحمت ،شفیعِ اُمّت ،شہنشاہِ نبوت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا، ''جِس مسلمان کے تین بچے بالِغ ہونے سے پہلے مرجائیں ،اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنی رحمت سے اُسے اور اُن بچوں کو جَنّت میں داخل فرمائے گا۔'' ایک روایت میں ہے کہ'' جس کے تین بچوں کا انتقال ہو جائے وہ جَنّت میں داخل ہوگا ۔''
Flag Counter