Brailvi Books

جنّت کی تیاری
66 - 134
     حضرتِ سَیِّدُ نا مالِک بن ہُبَیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے مکی مَدَنی سرکار،دوعالم کے مالک و مختار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ''جو مسلمان مر جائے او ر اُس پر مسلمانوں کی تین صفیں نماز پڑھیں تواللہ عَزَّوَجَلَّ اس پر جَنّت واجب فرمادیتا ہے۔
 (سنن ابی داؤود،کتاب الجنائز،حدیث۳۱۶۶،ج۳،ص۲۷۰)
جنّتی کا جنازہ
    میٹھے میٹھے آقا ،مدنی مصطفٰی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمانِ عافیت نشان ہے ''جب کوئی جنّتی شخص فوت ہو جاتا ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ حیا فرماتا ہے کہ اُن لوگوں کوعذاب دے جو اِس کا جنازہ لے کر چلیں اور جنہوں نے اِس کی نمازِ جنازہ ادا کی۔
 (الفردوس بما ثور الخطاب ج۱ص۲۸۲حدیث۱۱۰۸)
نارِ دوزخ میں گِرا ہی چاہتا تھا میں نثار

اپنی رحمت سے عطا فرمائی جنَّت یارسول(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ)

(ارمغانِ مَدینہ ازامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ،ص۱۸)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تَعزِیتْ
Flag Counter