حضرتِسَیِّدُ نا ابوسَعِیْد خُدْرِی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور، سراپا نور،شاہِ غیّورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ پانچ اعمال ایسے ہیں جو اِنہیں ایک دن میں کریگااللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے جنّتیوں میں لکھے گا۔
(۱) مریض کی عِیادت کرنا(۲)جنازے میں حاضر ہونا(۳) ایک دن کا روزہ رکھنا (۴)جُمُعہ کے لئے جانا اور(۵)غُلام آزاد کرنا۔''(مجمع الزوائد ،کتاب الصلوۃ ،باب مایفعل من الخیریوم الجمعۃ ، حدیث ۳۰۲۷،ج۲، ص ۳۸۲)
شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ مدنی انعام نمبر53میں ارشادفرماتے ہیں :کیا آپ نے اِس ہفتے کم از کم ایک مریض یا دُکھی کی گھر یا اسپتال جا کر سُنّت کے مطابق غمخواری کی؟اور اس کو تحفہ(خواہ مکتبۃ المدینہ کا شائِع