| جنّت کی تیاری |
اُن کے کرم کے َصدْقے فضل وکرم سے اُن کے عطارؔ پیچھے پیچھے جَنّت میں جا رہے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم (مغیلانِ مدینہ از امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نَمازِ چاشت
حضرتِ سَیِّدُ نا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی رحمت،شفیعِ اُمّت،شہنشہاہِ نُبُوت،تاجدارِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا،'' بیشک جَنّت میں ایک دروازہ ہے جسے ضُحیٰ کہا جاتا ہے جب قِیا مت کا دن آئے گا تو ایک مُنادی نِدا کریگا نَمازِچاشت کی پابندی کرنے والے کہاں ہیں ؟یہ تمہارا دروازہ ہے اس میں داخل ہوجاؤ۔''
(طبرانی اوسط ،حدیث۶۰ ۵۰ ، ج ۴ ، ص ۱۸)
بے عدد غلام آقاخُلد جارہے ہیں ساتھ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
پیچھے پیچھے کاش! میں بھی شاہِ بحروبرجاتا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
(مغیلانِ مدینہ،از امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ)جَنّت کی اَبدی نِعمتوں کے طلبگار اسلامی بھائیو!صاحبِ کرامت ،امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نوافل کی کثرت کرتے اور اپنے متعلقین و مریدین کو بھی اِس کی