Brailvi Books

جنّت کی تیاری
62 - 134
    شیخِ طریقت،عاملِ قراٰن و سنّت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ مدنی انعام نمبر6میں ارشادفرماتے ہیں :کیا آج آپ نے گھر،دفتر،بس،ٹرین وغیرہ میں آتے جاتے اور گلیوں سے گُزرتے ہوئے،راہ میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کیا؟
شہااپنی جَنّت میں قدموں میں رکھنا

یہی عاجزانہ مِری التجاء ہے  صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

(مغیلانِ مدینہ از امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نَمازِ تَہجُّد
     حضرتِسَیِّد تُنَا اَسماء بِنت یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ مکی مدنی سرکار،محبوبِ غفّار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا،'' قِیامت کے دن تمام لوگ ایک ہی جگہ اِکٹھے ہوں گے پھر ایک مُنادی نِدا کریگاکہ'' کہاں ہیں وہ لوگ جِن کے پہلوبستروں سے جُدا رہتے تھے؟ ''پھر وہ لوگ کھڑے ہوں گے اوروہ تعداد میں بہت کم ہونگے اوربِغیر حِساب جَنّت میں داخل ہوجائیں گے ،پھرتمام لوگوں سے حساب شروع ہوگا۔
 (الترغیب والترہیب ،کتاب النوافل ،حدیث ۹، ج ۱، ص ۲۴۰)
Flag Counter