Brailvi Books

جنّت کی تیاری
61 - 134
شاد ہے فردوس یعنی ایک دِن 

قسمتِ ُخدّام ہو ہی جائے گا

(حدائقِ بخشش ،ازامامِ اہلسنت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزّتْ)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
سلام کو عام کرنا،کھانا کِھلانا،صِلہ رحمی اور رات کو نماز پڑھنا
     حضرتِسَیِّدُ نا عبد اللہ بِن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب آقائے نامدار،رسولوں کے سالار،شہنشاہِ والا تبار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم مدینہ پُر اَنوار تشریف لائے تو لوگ جُوق درجُوق آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضِر ہو نے لگے۔ میں بھی اُن لوگوں میں شامل تھا ۔جب میں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے چہرہ مبارک کو غور سے دیکھااورچھان بِین کی تو جان لیا کہ یہ کسی جُھوٹے کا چِہرہ نہیں اور پہلی بات جو میں نے رسول ِاکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے سُنی وہ یہ تھی کہ ''اے لوگو ! سلام کو عام کرو اور محتاجوں کو کھاناکِھلایا کرو اور صِلہ رحمی اِختیا رکرو اور رات کو جب لوگ سو رہے ہوں تونماز پڑھا کرو جَنّت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ گے۔ ''
 (سنن ترمذی ،کتا ب صفۃ القیامۃ ، با ب ۴۲ ،حدیث۲۴۹۳ ،ج ۴، ص ۲۱۹)
Flag Counter