برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ مدنی قافلوں میں سفر کے جدْوَل (عُمر بھر میں کم از کم ایک مرتبہ یکمُشت بارہ(12) ماہ،ہر بارہ میں کم از کم ایک مرتبہ یکمُشت تیس (30)دن اور ہر تیس دِن میں کم از کم ایک مرتبہ یکمُشت تین (3)دِن) کے مطابق اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کا جذبہ لئے مدنی قافلوں کے مُسافر بنیں،ان شآأاللہ عَزَّوَجَلَّ صلوٰۃ و سُنّت و اِنفرادی کوشش و درس و بیان کی عملی تربیّت،دُرُست مخارِج کے ساتھ قراٰن سیکھنے سِکھانے کی سعادت،اکثر وقت قیامِ مسجد اور ہَمہ وقت اچھی صُحبت کی برکت ، دُعاؤں کی قبولیّت اورمرض ِ عِصیاں سے نجات و برأت وغیرہ کے ساتھ ساتھ وُضُو کے بعد کی دُعا اور تاجدارِ رسالت،شہنشاہِ نُبوّت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی بہت سی مقبول دُعائیں وغیرہ یاد کرنے کی عظیم سعادت بھی حاصل ہو گی چنانچہ میرے شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں ۔مدنی انعام نمبر:63کیا آپ نے بالغ،نابالغ و نابالِغہ کے جنازے کی دُعائیں،چھ(6)کلمے،ایمانِ مُفصّل،اِیمانِ مُجْمَل،تکبیرِ تشریق اور تَلْبِیہ(لَبَّیْک)یہ سب ترجمے کے ساتھ زبانی یاد کر لئے ہیں؟نیز اِس ماہ کی پہلی پِیر شریف کو (یا رہ جانے کی صُورت میں کسی اور دِن)یہ سب پڑھ لئے؟