Brailvi Books

جنّت کی تیاری
54 - 134
         آتا ہے  فقیروں  پہ  انہیں پیار کچھ ایسا 		خود بھیک دیں اور خود کہیں منگتا کابھلا ہو

تُم کو تو غُلاموں سے ہے کچھ ایسی مَحَبَّت 	             ہے ترکِ اَدب ورنہ کہیں ھم پہ فِداہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
وُضُو کے بعد کی دُعا
    اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْنْ حضرتِسَیِّدُنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب،دانائے غُیُوب،مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا،'' تم میں سے جو شخص کامل وُضُو کرے پھر یہ کلمہ پڑھے
،''اَشْھَدُ اَنْ لَّا ۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَ ہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً ا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ ۔
ترجمہ:میں گو اہی دیتا ہو ں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سِوا کوئی معبو د نہیں وہ تنہاہے اُسکا کوئی شریک نہیں اورگواہی دیتا ہو ں کہ حضرت سیدنا محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔'' تواُس کیلئے جَنّت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جائیں گے ،جس دروازے سے چاہے جَنّت میں داخل ہوجائے ۔''(صحیح مسلم، کتا ب الطہارۃ ،حدیث ۲۳۴، ص ۱۴۴)
ہم نے مانا کہ گناہوں کی نہیں حد لیکن

تُو ہے اُن کا تَو حسنؔ تیری ہے جنَّت تیری

(ذوقِ نعت از حسن رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن)
Flag Counter