Brailvi Books

جنّت کی تیاری
53 - 134
اور چائے بھی تیّار ۔اُس نے گَرْم گَرْم چائے کے ذَرِیعے ہماری ''خیر خواہی '' کی ۔ہم اِس غیبی امداد اور پورے بارہ کپ چائے کی پہلے سے تیّاری پر حیران تھے ۔ اِسْتِفْسار پر ہمارے اجنبی میزبان نے انکِشاف کیا کہ میں سویاہوا تھا کہ قسمت انگڑائی لیکر جاگ اُٹھی ، جنابِ رسالت مآب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میرے خواب میں تشریف لائے اور کچھ اِس طرح ارشاد فرما یا ، ''دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے کے مسافِر راستہ بھول گئے ہیں ان کی رہنُمائی کیلئے تم روشنی لیکر باہَر کھڑے ہوجاؤ ۔'' میری آنکھ کُھل گئی اور بتّی لیکر باہَر نکل پڑا ۔ کچھ دیر تک کھڑا رہا مگر کچھ نظر نہ آیا ،وَسوسہ آیا کہ شاید غَلَط فَہمی ہوئی ہے، آنکھوں میں نیند بھری ہوئی تھی ،گھر میں داخِل ہوکر پھر سَورہا ،سر کی آنکھ بند ہوتے ہی دل کی آنکھ واپَس کُھل گئی اور پھر ایکبار مدینے کے تاجدار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا چہرہ نور بار نظر آیا ،لَبہائے مُبارَکہ کو جُنبِش ہوئی اور رَحْمت کے پھول جَھڑنے لگے ، الفاظ کچھ یوں ترتَیب پائے،دِیوانے !مَدَنی قافِلہ میں بارہ مُسافِر ہیں ،ان کے لئے چائے کا انتِظام کرکے فوراًروشنی لیکر باہَر کھڑے ہوجاؤ ۔میں نے دم زَدن میں خیر خواہی کی ترکیب کی اور روشنی لیکر باہَر نکل آیا کہ اتنے میں عاشِقانِ رسول کا مَدَنی
قافِلہ بھی آپہنچا ۔
Flag Counter