Brailvi Books

جنّت کی تیاری
51 - 134
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! روز فکرِمدینہ کے ذریعے مدنی انعامات پر عمل کی عادت بنانے کی سعادت پر استقامت پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیت سے معمورمدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لیجئے۔دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کی بھی کیا خوب مدنی بہاریں ہیں۔شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ ناز تصنیف''فیضانِ سنّت جلد اول تخریج شدہ''کے باب''فیضانِ بسم اللہ ص ۱۲۴میں لکھتے ہیں:
مدنی قافلے پر سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی کرم نوازی
    ایک عاشقِ رسول کے بیان کا اپنے انداز و اَلفاظ میں خُلاصہ پیشِ خدمت ہے ، ہمارا مَدَنی قافِلہ سنّتوں کی تربیّت لینے کے لئے حَیْدَرآباد (بابُ الاسلام سندھ) سے صوبہ سرحد پہنچا ۔ ایک مسجِد میں تین دن گزارکر دوسرے عَلاقے کی طرف جاتے ہوئے راستہ بھول کر ہم جنگل کی طرف جا نکلے ، رات کی سیاہی ہر طرف پھیل چُکی تھی ، دُور دُور تک آبادی کا کوئی نام و نشان نہیں تھا، لمحہ بہ لمحہ تشویش میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا،اتنے میں اُمّید کی ایک کرن پھوٹی اور کافی دُور ایک بتّی ٹِمٹِماتی نظر آئی ،خوشی کے مارے ہم اُس سَمْت لپکے مگر آہ!چند ہی لمحوں کے بعد وہ روشنی غائب ہوگئی ،ہم ٹِھٹَھک کر کھڑے کے کھڑ ے رَہ گئے،ہماری گھبراہٹ میں
Flag Counter