Brailvi Books

جنّت کی تیاری
50 - 134
وُضُو
     حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے دو جہاں کے سُلطان،سَرورِ ذِیشان،محبوبِ رحمٰن عَزَّوَجَلَّ وَصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ'' جَنّت میں مومن کا زیور وہاں تک ہوگا جہاں تک وضو کا پانی پہنچتاہے ''
(صحیح مسلم ، کتا ب الطھارۃ ، باب تبلغ الحلیۃ حیث یبلغ الوضوء ، حدیث ۲۵۰ ، ص ۱۵۱)
اِبن خُزَیمَہ کی رِوَایت میں ہے کہ میں نے سرکارِ مدینہ،راحتِ قلب و سینہ،باعثِ نزولِ سکینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ''جَنّت میں اعضائے وضو تک زیور ہوں گے۔''
(ابن خزیمہ ،باب اسحاب ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث۷،ج۱،ص۷)
پڑوسی خُلد میں عطارؔ کو اپنا بنا لیجے

جہاں ہیں اِتنے احساں اور احساں یا رسول اللہ

(عَزَّوَجَلَّ وَ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

                      (مغیلانِ مدینہ از امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ)
    پابندِصوم و صلوٰۃ و سُنّت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ مدنی انعام نمبر: 39میں ارشادفرماتے ہیں:کیا آج آپ حتّی الامکان دِ ن کا اکثر حصّہ با وُضُو رہے ؟
Flag Counter