Brailvi Books

جنّت کی تیاری
49 - 134
گدا بھی منتظر ہے خُلد میں نیکوں کی دعوت کا 

خدا دن خیرسے لائے سخی کے گھر ضیافت کا

(حدائقِ بخشش ،ازامامِ اہلسنت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ العِزَّتْ،ص۳۲)
    اے کاش!حَلال کھانے،سُنّتیں اپنانے کے ساتھ ساتھ ہم لوگوں کا دِل دُکھانے سے بھی بچے رہیں چنانچہ عاشقِ اعلٰیحضرت ،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ مدنی انعام نمبر 48میں ارشادفرماتے ہیں :کیا آج آپ نے (گھر میں اور باہَر) مذاق مسخری،طنز،دل آزاری اور قہقہہ لگانے (یعنی کِھل کِھلا کر ہنسنے ) سے حتّی الامکان بچنے کی کوشش کی؟ (یاد رکھئے! کسی مسلمان کا دِل دُکھانا کبیرہ گُناہ ہے )

مدنی ا نعام نمبر50 :کیا آج آپ کا سارا دن (نوکری یا دُکان وغیرہ پر نیز گھر کے اندر بھی) عمامہ شریف (اور تیل لگانے کی صورت میں سر بند بھی)زُلفیں(اگر بڑھتی ہوں تو) ایک مُشت داڑھی سُنّت کے مطابق آدھی پنڈلی تک (سفید) کُرتا سامنے جیب میں نُمایاں مِسواک اور ٹخنوں سے اونچے پائنچے رکھنے کا معمول رہا؟
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter