Brailvi Books

جنّت کی تیاری
48 - 134
تُہمت تو نہیں لگائی،کسی کا نام تو نہیں بگاڑا؟کسی سے گالی گلوچ تو نہیں کی؟ (کسی کو سور،گدھا،چور،لمبو ،ٹھنگو وغیرہ نہ کہا کریں)

مدنی انعام نمبر7 :کیا آج آپ نے (گھر میں اور باہَر بھی) ہر چھوٹے بڑے حتّٰی کہ والدہ (اور اگر ہیں تو اپنے بچوں اور ان کی امّی) کو بھی تُو کہہ کر مخاطب کیا یا آپ کہہ کر ؟نیز ہر ایک سے دورانِ گفتگو ہیں کہہ کر بات کی یا جی کہہ کر؟ (آپ کہنا،جی کہنا دُرُست جواب ہے )
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حَلال کھانا اور سُنّت اپنانا
    حضرتِسَیِّدُنا ابو سَعِیْد خُدْرِی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوَایت ہے کہ تاجدارِ مدینہ منورہ ،مکینِ گنُبدِ خَضرٰی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نےفرمایا کہ'' جِس نے حَلَال کھا یا اور سُنّت کے مطابق عمل کیا اور لوگ اُس کے شر سے محفوظ رہے تووہ جَنّت میں داخل ہوگا۔'' صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا ''یارسول اللہ! عَزَّوَجَلَّ وَصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ایسے لوگ تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی اُمّت میں بہت
ہیں۔'' تونبی کریم ،رء وف ورحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا: عنقریب میرے بعد بہت سے زمانوں میں ہوں گے۔
(المستد رک للحاکم ، کتاب الاطعمۃ ، ذکر معیشۃ النبی ،حدیث ۷۱۵۵، ج ۵ ص ۱۴۲)
Flag Counter