Brailvi Books

جنّت کی تیاری
46 - 134
گے تو اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں بھی علمِ دین کی جستجوکا مدنی جذبہ حاصل ہوگا اور ہم بھی جَنّت میں لے جانے والے اعمال کی تیاری میں مشغول ہوجائیں گے چنانچہ پیکرِ عِلم و حکمت ، امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ مدنی انعام نمبر 68میں فرماتے ہیں ۔کیا آپ نے اِس سال کم از کم ایک بار امام غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْوَالِی کی آخری تصنیف ''مِنْھَاجُ العَابِدین'' سے تَوبہ ،اِخلاص،تَقویٰ،خوف و رَجا،عُجب و رِیا ،آنکھ ،کان،زبان،دل اور پیٹ کی حفاظت کا بیان پڑھ یا سُن لیا؟ اسی طرح مدنی انعام نمبر69میں بھی ارشاد فرماتے ہیں: کیا آپ نے اِس سال کم از کم ایک مرتبہ بہارِ شریعت حصّہ۹ سے مُرتَد کا بیان حصّہ ۲ سے نَجَاستوں کا بیان اور کپڑے پاک کرنے کا طریقہ ،حصّہ ۱۶سے خریدو فروخت کا بیان ،والدین کے حقوق کا بیان (اگر شادی شدہ ہیں تو )حِصّہ ۷ سے مُحرْمات کا بیان اور حُقوق ُالزَّوجَین حِصّہ ۸ سے بچوں کی پَروَرِش کا بیان ،طَلَاق کا بیان،ظِہار کا بیان اور طلاقِ کَنَایہ کا بیان پڑھ یا سُن لیا؟
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
جھگڑا ترک کرنا
Flag Counter