چاہتے ہیں تو پھرہمّت کر کے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ مدنی انعامات اپنا لیجئے ،یہ گُناہوں کے مرض سے شِفا پانے اور نیک بننے کا مدنی نُسخہ ہے ۔
امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں:مجھے مدنی انعامات سے پیا ر ہے۔فرماتے ہیں :اگر آپ نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا کی خاطر بصیمِ قلب اِن کو قبول کر کے اِن پر عمل شروع کر دیا تو آپ جیتے جی بہت جلد اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس کی برکتیں دیکھ لیں گے۔آپ کو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ سکونِ قلب نصیب ہو گا ۔باطن کی صفائی ہو گی۔ خوفِ خدا و عشقِ مصطفی عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے سوتے آپ کے قلب سے پُھوٹیں گے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کے عَلاقے میں دعوتِ اسلامی کا مدنی کام حیرت انگیز حد تک بڑھ جائے گا۔ چونکہ مدنی انعامات پر عمل اللہ عَزّوَجَلَّ کی رِضا کے حُصول کا ذریعہ ہے لہٰذا شیطان آپ کو بہت سُستی دِلائے گا ،طرح طرح کے حیلے بہانے سُجھائے گا ۔آپ کا دِل نہیں لگ پائے گامگر آپ ہمّت مت ہاریے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دِل بھی لگ ہی جائے گا۔