Brailvi Books

جنّت کی تیاری
38 - 134
نہ نیکی  کی دعوت میں سُستی ہو مجھ سے	   بنا  شائقِ  قافلہ  یا الٰہی(عزوجل)

سعادت    مِلے  درسِ  فیضانِ  سُنّت                    کی روزانہ دو مرتبہ یاالٰہی(عزوجل)

میں مٹّی کے سادہ سے برتن میں کھاؤں         	    چٹائی کا  ہو  بسترا یاالٰہی(عزوجل)

ہے   عالِم  کی  خدمت  یقینا سعادت           ہو توفیق اِس کی عطا یاالٰہی(عزوجل)

صدائے   مدینہ  دُوں  روزانہ  صدقہ             	    ابو بکر  و  فاروق کا یاالٰہی(عزوجل)

میں  نیچی  نگاہیں  رکھوں کاش! ہر دم	        عطا کر دے شرم و حیا یاالٰہی(عزوجل)

ہمیشہ  کروں  کاش! پردے  میں پردہ           	    تُو پیکر  حیا  کا  بنا  یا الٰہی(عزوجل)

لِباس  سُنّتوں  سے  مُزیّن  رہے  اور	           عِمامہ  ہو  سر پر سجا یا الٰہی(عزوجل)

سبھی  مُشت  داڑھی  اور گیسو سجائیں	            بنیں  عاشقِ مصطفی یا الٰہی(عزوجل)

ہر اِک  مدنی  انعام  سگِ  عطار پائے         	    کرم کر پئے مصطفی یاالٰہی(عزوجل)
اگر آپ واقعی نیک بننا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔
   میٹھے میٹھے اسلا می بھائیو! اگر آپ واقِعی اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار اور سچے عاشق ِرسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نیک و عِبا دت گُزار اور با عمل مسلمان بننا
اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter