Brailvi Books

جنّت کی تیاری
40 - 134
    الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ شیخِ طریقت، امیر ِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہمارے خیر خواہ ہیں۔آپ نے ہمیں جو یہ ایک عظیم الشّان مدنی نسخہ بنام'' مدنی انعامات'' عطا فرمایا ہے۔ اس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کا عظیم جذبہ پاسکتے ہیں۔ یہ مدنی انعامات کا تحفہ ہمارے اَسلاف رحمہم اللہ کی یاد تازہ کرتا ہے۔ اس کے ذریعے ہم خود اِحتسابی کامدنی جذبہ پاسکتے ہیں ، خلوت میں مدنی انعامات کے رسالے کو کھول کر اس میں درج شدہ سُوال کے جواب میں خود ہی ہاں (  )یا نہ(o) کے ذریعے اپنی کارکردگی یاکوتاہی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ گویا یہ مدنی انعامات ہمیں روزانہ اپنی ہی لگائی ہوئی خود اِحتسابی کی عدالت میں حاضر کر کے ہمارے اپنے ہی ضمیر سے فیصلہ کرواتے اور ہماری اصلاح کا سامان مہیا کرتے ہیں۔ یہ مدنی انعامات جنت میں لے جانے والے اور جہنم سے بچانے والے اعمال کا مجموعہ ہیں ۔حضرت سَیِّدُنَا فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ خود کو دُرّہ مار کر پوچھتے بتا تُونے آج کیا عمل کیا؟اِسی طرح اور بزرگان ِ دین رحمہم اللہ المبین بھی حسبِ حال خود احتسابی کرتے اور بلندی درجات کااہتمام فرماتے ۔

    شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے ہماری بد حالی مُلاحظہ فرماتے ہوئے ہمیں مدنی انعامات کا عظیم مدنی تحفہ عطا فرمایا ہے تا کہ ہم روزانہ