Brailvi Books

جنّت کی تیاری
31 - 134
کہ چہرہ کا رنگ بدل گیاتھا تو حضور نے فرمایا آج رنگ کیوں بدلاہوا ہے عرض کیا نہ مجھے کوئی بیماری ہے نہ درد بَجُز اس کے کہ جب حضور سامنے نہیں ہوتے تو انتہا درجہ کی وحشت و پریشانی ہوجاتی ہے جب آخر ت کو یاد کرتا ہوں تو یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ وہاں میں کس طرح دیدار پاسکوں گا آپ اعلی ترین مقام میں ہوں گے مجھے اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے جنت بھی دی تو اس مقام عالی تک رسائی کہاں اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی اور انہیں تسکین دی گئی کہ باوجود فرق منازل کے فرمانبرداروں کو باریابی اور معیت کی نعمت سے سرفراز فرمایا جائے گا ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    حضرت سیدنا اَنَس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں،مالکِ خلد و کوثر،شاہِ بحر و بر صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمايا:
مَنْ اَحَبَّنِیْ کَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّۃِ
یعنی مجھ سے محبت کرنے والا جَنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔(الشفاء ج۲ص۲۰)
پڑوسی    خُلد   میں   عطاؔر  کو اپنا بنا لیجے                               

              جہاں ہیں اتنے احساں اور احساں یا رسول اللہ  عزوجل و ﷺ

                            (امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ،ص۳۰)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter