Brailvi Books

جنّت کی تیاری
30 - 134
عشقِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم
سورۃ النساء میں ارشاد ہوتا ہے :
وَمَنۡ یُّطِعِ اللہَ وَالرَّسُوۡلَ فَاُولٰٓئِکَ مَعَ الَّذِیۡنَ اَنْعَمَ اللہُ عَلَیۡہِمۡ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَالصِّدِّیۡقِیۡنَ وَالشُّہَدَآءِ وَالصّٰلِحِیۡنَ ۚ وَحَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیۡقًا ﴿ؕ۶۹﴾
ترجمہ کنز الایمان:اور جو اللہ اور اُس کے رسول کا حکم مانے تو اُسے اُن کا ساتھ ملے گاجن پر اللہ نے فضل کیایعنی انبیاء اور صدیق اور شہیداور نیک لوگ یہ کیا ہی اچھے ساتھی ہیں۔(سُوْرَۃُ النِّسَآءِ :آیت:۶۹ )

    صدر الافاضل حضرت مولانا سیدمحمد نعیم الدین مراد آبادی علیہ رحمۃاللہ الھادی (اَلْمُتَوَفّٰی۱۳۶۷ھ) اس آیت کا شان نزول بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

    حضرتِ ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سیّدِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ساتھ کمال محبّت رکھتے تھے جُدائی کی تاب نہ تھی ایک روز اس قدر غمگین اور رنجیدہ حاضر ہوئے
Flag Counter