Brailvi Books

جنّت کی تیاری
29 - 134
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے!میں آپ کی بارگاہ میں چند اورجَنّت میں لے جانے والے اعمال کا ذکرِ خیر کرتا ہوں۔اِنہیں مُلاحظہ فرمائیے اور اِن کی بجا آوری کر کے جَنّت کی تیاری کیجئے۔
جنت میں لے جانے والے اعمال ۱؎

خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ
پارہ۲۷ سورۃ الرحمن آیت ۴۶ میں خدائے رحمن عزوجل کا فرمانِ عالیشان ہے:
وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ جَنَّتٰنِ ﴿ۚ۴۶﴾
ترجمہ کنز الایمان:اور جو اپنے ربّ کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے اُس کے لئے دو جنّتیں ہیں۔
    اس آیت کی تفسیر بیا ن کرتے ہوئے صدر الافاضل حضرت علامہ مولانا سیدمُفتی محمد نعیم الدین مُرا د آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی'' تفسیرِخزائن العرفان'' میں لکھتے ہیں:یعنی جسے اپنے ربّ عزوجل کے حضور روزِ قیامت موقف میں حساب کے لئے کھڑے ہونے کا ڈر ہو اور وہ معاصی ترک کرے اور فرائض بجا لائے ،اُس کے لئے دو جنّتیں ہیں۔(۱)جنّتِ عدن (۲) جنّتِ نعیم اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک جَنّت ربّ عزوجل سے ڈرنے کا صِلہ اور ایک شہوات ترک کرنے کا صِلہ۔
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ

۱؎: اس عنوان پر 2000مستند احادیث کا مجموعہ''جنت میں لے جانے والے اعمال ''نامی کتاب مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً خرید فرمائیں جسے مجلس المدینۃ العلمیہ(دعوتِ اسلامی) نے پیش کیا ہے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter