تو اِرشادفرمایاکہ'' جَنّت میں موتیوں کا ایک مَحَل ہے جِس میں سُرْخ یَاقُوت سے بنے ہوئے سَتَّر(70) مَکَان ہیں ،ہرمَکَان میں سَبْز زُمُرَّد (زُ۔ مُر۔ رَد) یعنی قیمتی سبز پتھر کے سَتّر(70) کَمْرے ہیں ،ہر کمرے میں سَتَّر(70) تَخْتْ ہیں،ہر تخت پر ہررنگ کے سَتَّر(70) بِچھونے ہیں،ہربِچھونے پرایک عورت ہے ، ہر کمرے میں سَتّر(70) دَسترخَوان ہیں ،ہَر دَسترَ خوان پراَنواع واَقسام کے ستّر(70) کھانے ہیں،ہر کمرے میں ستّر(70) خادم اورخادِمائیں ہیں۔ مومِن کو اتنی قوت عطا کی جائے گی کہ وہ ایک دن میں ان سب سے جِمَاع کرسکے گا۔(التر غیب والترہیب ،کتاب صفۃ الجنۃ ،باب الترغیب فی الجنۃ.. الخ حدیث ۴۱،ج ۴ ،ص ۲۸۵)