Brailvi Books

جنّت کی تیاری
24 - 134
 دھیان نہیں ہوتا۔ (مکاشفۃ القلوب، ص۵۵۰/۵۵۲)
کردے جَنّت میں تُو جوَار اُن کا

اپنے عطارؔ کوعطا یاربّ(عزّوجلّ)

(مناجاتِ عطاریہ،ازامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
آہ کون غور کرے!
     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کِس قَدَرحَیرت بالائے حَیرت ہے کہ اگر ہمارا کوئی پڑوسی یا عزیز بلند وبالا کوٹھی تَیّار کرلے یا بہترین کار (CAR)خریدے یا کسی بھی صورت سے اپنی دُنیاوی آسائش کا معیار بلند کرے تو ہم فوراًاُس سے آگے بڑھنے کی جُسْتَجُو میں مَگَن ہوجاتے ہیں ، ایک دُھن سی لگ جاتی ہے اور بسا اوقات تو حَسَد کے باعث زِندگی پَریشان ہوجاتی ہے ۔لیکن ہائے افسوس !کہ ہم مُتّقی و پرہیز گار بندوں کو دیکھ کر یہ تمنا کیوں نہیں کرتے کہ جس طرح یہ اسلامی بھائی جَنّت کے دَرَجَوں کی بُلندی کی طرف بڑھ رہا ہے ،میں بھی اسی طرح کو شش کروں ،میں بھی نمازِ باجماعت کاپابند بنوں،تلاوت کروں،سنّتوں کاپَیکر بَنُوں،مَدَنی اِنعامات ومَدَنی قافِلوں کا پابند بنوں،دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں اَوّل تا آخِر
Flag Counter