Brailvi Books

جنّت کی تیاری
22 - 134
بَاغَات میں چشمے اور نہریں ہونگی۔بہترین مقام پر اپنے مَالِک قادر کریم عَزَّوَجَلَّ کا دیدار ہوگا اور اُن کے چہروں پرتَازْگی اور رونق ِنِعْمَت صاف جَھلکتی ہوگی۔ان پر کوئی تنگی اور پریشانی نہ ہو گی بلکہ وہ مُکرَّم بندے ہونگے ۔ربِّ تعالیٰ کے دربار سے تحائف سے سرفراز ہوں گے۔اُس میں اُن کے لئے ہر وہ چیز ہوگی ،جو وہ چاہیں گے۔ ہمیشہ رہیں گے ،اُس میں کو ئی غم اور نہ کوئی خطرہ ہوگا ۔ہر شک سے محفوظ ہونگے ،نعمتوں سے مُتَمَتِّع  (مُ۔تَ۔مَتْ۔تِع) یعنی فائدہ اُ ٹھاتے ہوں گے۔وہاں کھانا کھائیں گے اور جَنّت کی نہروں سے دودھ ،شرابِ طُہُور ،شہد اور تازہ پانی پئیں گے۔جَنّت کی سَرزَمِین چاندی کی ہو گی اور اُس کے کَنْکَر مَرْجان کے ہوں گے اورمُشْک کی مِٹّی ہوگی ۔اُس کے پَودے زَعْفرَان کے ہوں گے۔ پُھولوں کی خُوشبُو والا پانی بادلوں سے برسے گا، کَافُور کے ٹیلے ہوں گے۔چاندی کے پیالے حاضر ہوں گے،جِن پرمَوتی ،یَاقُوت اور مَرجان کا جڑاؤ ہو گا ، ایک پیالہ وہ ہوگا جس میں خُوشْبُو دارمُہَر لگا ہوا مشروب ہو گا، جس میں سَلْسَبِیل شِیرْیں چشمے کا پانی ملا ہو گا۔ایک ایسا پیالہ ہو گا کہ ُاس کے جَوہَر کی صَفائی کے باعِث سَبْ طَرَف روشنی ہوجائیگی اور اس میں شَرابِ طُہُور خوب سُرْخ اور بہترین ہوگی،جو اِنْسان نہیں بناسکتا ،چاہے جس قَدَرصَنْعت اور کاریگری دِکھالے ،یہ پیالہ ایک خادِم کے ہاتھ میں