Brailvi Books

جنّت کی تیاری
19 - 134
کریگا: یا ربّ عَزَّوَجَلّ! کیا تُونے مجھے بخش نہ دیا؟ فرمائے گا: ہاں! میری مَغْفِرَت کی وُسْعَتْ ہی کی وجہ سے تُو اِس مرتبے کو پہنچا ،وہ سب اِسی حالت میں ہونگے کہ اَبر چھائے گا اور اُن پر خُوشبُو برَسَائے گاکہ اُس کی سی خُوشبُواُن لوگوں نے کبھی نہ پائی تھی اوراللہ عَزَّوَجَلَّ َ فرمائے گا کہ جاؤ اُس کی طرف جو مَیں نے تُمہارے لئے عزّت تَیّار کر رکھی ہے، جو چاہو لو، پھر لوگ ایک بازار میں جائیں گے جِسے ملائکہ گھیرے ہوئے ہیں۔ اُس میں وہ چیزیں ہوں گی کہ اُن کی مِثل نہ آنکھوں نے دیکھی نہ کانوں نے سُنی اور نہ ہی قُلُوب پر اُن کا خَطْرہ گُزرا۔ اُس میں سے جو چیز چاہیں گے اُن کے ساتھ کر دی جائے گی اور خریدوفروخت نہ ہو گی ،جَنّتی اُس بازار میں بَاہَم ملیں گے۔چھوٹے مرتبے والا بڑے مرتبے والے کو دیکھے گا اُس کا لِبَاس پسند کریگا،ہُنُوز(ہُ۔نُوز) یعنی ابھی گفتگو ختم بھی نہ ہو گی کہ خیال کریگا کہ میرا لِبَاس اِس سے اچھا ہے اور یہ اِس وجہ سے ہے کہ جَنّت میں کسی کے لیے غم نہیں۔ پھر وہاں سے اپنے اپنے مکانوں کو واپس آئیں گے۔ اُن کی بیبیاں (بیویاں) استقبال کریں گی، مبارکباد دے کر کہیں گی کہ آپ واپس ہوئے اور آپ کا جمال اُس سے بہت زائِد ہے کہ ہمارے پاس سے آپ گئے تھے، جواب دیں گے کہ پَرْوَرْدْگارْعَزَّوَجَلَّ کے حضور ہمیں بیٹھنا نصیب ہوا تو ہمیں ایسا ہی ہو جاناسزاوارتھا۔